سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ اسکیم جاری
جن اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں سکھر،گھوٹکی،خیرپور،لاڑکانہ،جیکب آباد،شکارپور،کشمور،کندھ کوٹ اورقمبرشہدادکوٹ شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پولنگ اسکیم جاری کردی جس کے مطابق پہلے مرحلے کے دوران 9 اضلاع میں پولنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جن اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں سکھر، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، کندھ کوٹ اور قمبرشہدادکوٹ شامل ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ 81 ہزار 72 ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 9 اضلاع میں 4 ہزار 434 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جن میں 13 ہزار 593 پولنگ بوتھ ہوں گے جب کہ پولنگ کے عمل کے دوران 8 ڈی آر اووز، 103 آر اوز اور151 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات ہوں گے۔