ہالی ووڈ کے ٹرمینیٹر آرنلڈ شیوارزنیگر تامل فلم میں روبوٹ بنیں گے
انتھیران 2 میں آرنلڈ شیوارزنیگر کے علاوہ رجنی کانت اور ہالی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے
ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم سیریز ٹرمینیٹر کے ہیرو آرنلڈ شیوارزنیگر تامل زبان میں بننے والی فلم انتھیران کے سیکیول میں رجنی کانت کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
؎بھارتی میڈیا کے مطابق آرنلڈ شیوارزنیگر رجنی کانت کی سپر ہٹ تامل فلم انتھیران کے سیکیول میں ان کے مدمقابل کام کریں گے، انتھیران 2 کے ہدایت کار شنکر نے ٹرمینٹر کے سپر ہیرو کی فلم میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور آرنلڈ اچھے دوست ہیں اور ہمارے درمیان فلموں سے متعلق بات ہوتی رہتی ہیں، انہوں نے کئی مرتبہ بھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
شنکر نے کہا کہ آرنلڈ فلم میں کام کرنے کے لئے ابتدائی طور پر 25 دن کے لئے آئیں گے لیکن ان کی آمد کی تاریخ کا فیصلہ رجنی کانت کی مصروفیت کو دیکھ کر کیا جائے گا کیونکہ وہ اس وقت اپنی دوسری فلم کبالی کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انتھیران 2 میں ہالی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن بھی اہم کردار ادا کریں گی۔
واضح رہے کہ انتھیران کو روبوٹ کے نام سے ہندی زبان میں ڈب کرنے کے بعد ریلیز کیا گیا تھااور اس نے تمل کے علاوہ ہندی شائقین سے بھی خوب داد سمیٹی تھی۔