پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا آئی ایس پی آر
فوجی مشقوں میں سعودی فورسز کا 57 رکنی دستہ شرکت کررہا ہے جب کہ مشقیں 31 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔
ISLAMABAD:
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ''الشہاب اول'' کے نام سے انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاكستان اور سعودی عرب کے درمیان خصوصی فورسز كی ''الشہاب اول'' کے نام سے انسداد دہشت گردی سے متعلق مشتركہ مشقيں جہلم كے قريب شروع ہوگئيں جن کا مقصد موجودہ حالات میں دہشت گردی كا مقابلہ كرنے کے لیے نئے راستوں کو تلاش كرنا اور فوجی صلاحیتوں میں اضافہ كرنا ہے۔ ترجمان کے مطابق مشقوں كے آغاز پر كور كمانڈر منگلا ليفٹيننٹ جنرل عمرفاروق درانی نے دونوں ممالک کے درمیان جاری خصوصی فورسز كی مشتركہ مشقوں كا معائنہ كيا اور ان كی پيشہ ورانہ صلاحيتوں كو بھی سراہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فوجی مشقوں میں سعودی فورسز کا 57 رکنی دستہ شرکت کررہا ہے جب کہ مشقیں 31 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔