سعودی عرب میں سرڈھانپے بغیردفاترمیں کام کرنیوالی خواتین کوایک ہزارریال جرمانہ

وہ اپنی خواتین ورکرزکو سر ڈھانپنے کے لیے تحریری حکم جاری کریں اور ایسانہ کرنے والی کمپنیوں کو 5ہزار ریال جرمانہ ہوگا

وہ اپنی خواتین ورکرزکو سر ڈھانپنے کے لیے تحریری حکم جاری کریں اور ایسانہ کرنے والی کمپنیوں کو 5ہزار ریال جرمانہ ہوگا:فوٹو : فائل

سعودی عرب کی حکومت نے دفاتر میں کام کرنیوالی خواتین کے لیے سر ڈھانپا ضروری قرار دیدیا ہے اور اعلان کیاہے کہ سرڈھانپے بغیر دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔


مقامی اخبار ''الحیات ''کے مطابق سعودی وزارت محنت نے ملک میں نئے سخت لیبر قوانین کولاگو کرتے ہوئے تمام کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی خواتین ورکرزکو سر ڈھانپنے کے لیے تحریری حکم جاری کریں اور ایسانہ کرنے والی کمپنیوں کو 5ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

وزارت محنت نے مزیدکہا ہے کہ جو کمپنیاں خواتین کو رات کی شفٹ میں کام کرنے پر مجبور کریں گی انھیں بھی5ہزار ریال اور جو کمپنیاں خواتین کے لیے الگ سیکشن بنانے میں ناکام رہیں انھیں 10ہزار سعودی ریال جرمانہ کیا جائے گا۔
Load Next Story