نندی پور پروجیکٹ سے متعلق تحقیقات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا چیئرمین نیب

تحقیقات مکمل ہونے تک ذمہ داروں کے نام ظاہر کرنا مناسب نہیں، قمر زمان چوہدری

کرپشن صرف پاکستان کانہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے۔ قمرالزمان چودھری:فوٹو:فائل

JERUSALEM:
چیرمین نیب قمر الزمان چودھری کا کہنا ہے کہ نندی پور پروجیکٹ سے متعلق تحقیقات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک ذمہ داروں کے نام ظاہر کرنا مناسب نہیں۔



راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن صرف پاکستان کانہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے۔ کرپشن ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے جس کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، نیب کی جانب سے اب تحقیقاتی عمل کو انفرادی افسر کی بجائے ٹیم کے ذریعے کروایا جا رہا ہے جب کہ تحقیقات کےلیے کم ازکم 3 افسران پر مشتمل ٹیم بنائی جاتی ہے۔ گزشتہ 15 برس کے دوران ایک ہزار 133 زیرالتوا تحقیقات کو مکمل کرلیا گیا ہے، جولائی کے دوسرے ہفتے میں 92 فیصد زیر التواء کیسز پر کام اگلے مرحلے پر لے گئے ہیں۔




نندی پور پاور پروجیکٹ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے خلاف قمر الزمان چوہدری نے کہا کہ پروجیکٹ کی منظوری سے اس کے آغاز تک ہے جب کہ دوسرے حصے میں منصوبے کی لاگت اور اضافے کی تحقیقات کی جائے گی، پہلے مرحلے کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک ذمہ داروں کے نام ظاہر کرنا مناسب نہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x3ad14i_qamar-zaman-chaudhry-nab_news
Load Next Story