منیر قریشی کا بطورسیکریٹری تجارت تقرر خوش آئند ہے کاٹی
توقع ہے ملکی صنعت و تجارت کی بہتری اور برآمدات بڑھانے کیلیے ٹھوس اقدامات کرینگے
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، چیئرمین احتشام الدین،آل کراچی انڈسٹریل الائینس کے صدرمیاں زاہد حسین ، وائس چیئرمین حشام اے رزاق، ممتاز صنعتکار سید جوہر علی قندھاری نے سینیربیوروکریٹ منیراحمد قریشی کی وفاقی سیکریٹری تجارت کی حیثیت تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کی صنعت و تجارت کی بہتری اور ملکی برآمدات کی تیز رفتار فروغ کے لئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کریں گے۔
پاکستان کی بیرون ملک برآمدات میں اضافے کے لیے نئی منڈیاں تلاش کرنے کی موثر حکمت عملی وضح کریں گے، کاٹی کے صنعتکاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے سیکریٹری تجارت یورپی یونین سے اقتصادی پیکج پر عمل درآمد اورجی ایس پی پلس کا درجہ حاصل کرنے کے لئے بھی جدوجہد کریں گے جبکہ تجارت وصنعت کی ترقی وبقا کے لیے ایک بھرپور موثر معاشی پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربات کوبروئے کار لائیں گے۔