یوم عاشور کو پنجاب بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
10 محرم کو پنجاب میں صبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی
پنجاب حکومت نے یوم عاشور کو صوبے بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہورمیں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں یوم عاشور کو دہشت گردی کے خدشے سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اجلاس میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر پنجاب بھر میں یوم عاشور کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے تحت صبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔