رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں مینگریو کا خاتون پولیس اہلکار پر سرعام تشدد

خاتون ایم این اے نے کمرے میں بلایا نہ جانے پر تھپڑ مارے اور گالیاں دیں، خاتون اہلکار کا موقف

شاہ جہاں منگریو کا تعلق حکومت کی اتحادی جماعت این پی پی سے ہے۔ فوٹو: فائل

SUKKUR:
حکومت کی اتحادی جماعت نیشنل پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں منگریو نے پارلیمنٹ لاجز میں تعینات لیڈی پولیس اہلکار کو سب کے سامنے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

پارلیمنٹ لاجزاسلام آباد میں تعینات لیڈی کانسٹیبل افشاں نے تھانہ ویمن میں دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ لاجز کے استقبالیے میں اپنے فرائض انجام دے رہی تھی کہ نیشنل پیپلز پارٹی کی خاتون رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں منگریو نے اسے اپنے مہمانوں کے آنے کا کہا۔ کمرے میں نا جانے پر شاہ جہاں منگریو آپے سے باہر ہوگئیں اور استقابلیے پر آکر سب کے سامنے ناصرف گالیاں دیں بلکہ تھپڑ بھی مارے۔


افشاں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ خاتون رکن اسمبلی کے رویے نے اس کا عزت نفس مجروح کیا ہے ، اس لئے وہ اپنے سینیئر افسران سے انصاف کی طلب گار ہے۔

ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن اسلام آباد میر واعظ نیاز نے کہا ہے کہ خاتون اہلکار کی درخواست پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story