بھارت نے چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز 22 سے برابر کردی

ویرات کوہلی 138 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

ویرات کوہلی 138 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا- فوٹو: اے ایف پی

LONDON:
بھارت نے چوتھے ایک روزہ میچ میں جنوی افریقا کو 35 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سریز 2-2 سے برابر کردی۔


چنائی کے چدم برہم اسٹیڈیم میں کھیلے گئےچوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 35 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ جنوبی افریقا نے بھارت کے 299 رنز کے جواب میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز ہی بناسکی، ڈی کوک اور آملہ نے اننگز کا آغاز کردیا، ہاشم آملہ 7، ڈپلسی، 17، ڈی کوک 43 اور ملر 6 رنزبنا کر آوٹ ہوئے۔ کپتان اے بی ڈی ویلئر نے فرحان بہارادین کے ساتھ ملکر پانچویں وکٹ کے لیے 56، مورس کے ساتھ 41 اور پھنگیسو کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 48 رنز کی شراکت قائم کی لیکن وہ ٹیم کو فتحیاب نہیں کراسکے اور 112 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی جانب سے بی کمار نے 3 اور ہربھجن سنگھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ویرات کوہلی کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔ روہت شرما 21، شیکر دھاون 7، ویرات کوہلی 138، اجنکایا ریہانے 45، سریش رائنا 53 کپتان مہندرا سنگھ دھونی 15 اور ہربھجن سنگھ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا اور ڈیل اسٹین نے 3،3 جب کہ کرس مورس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Load Next Story