کراچی سے کالعدم جماعت کے 3 دہشت گرد گرفتار سی ٹی ڈی

ملزمان نے محرم الحرام میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا، ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ

ملزمان نے محرم الحرام میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا، ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، فوٹو:فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرکے کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ جنید شیخ کے مطابق گرفتار ہونے والے 3 دہشت گردوں میں قاری نور اللہ، قاری اسرار اور صدیق شامل ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے اور انہوں نے محرم الحرام میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔


ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق ملزمان نے اورنگی ٹاؤن میں رئیس امروہی کالونی میں امام بارگاہ پر فائرنگ کی جب کہ ملزمان عباس ٹاؤن موٹر سائیکل بم دھماکے اور یونیورسٹی روڈ پر واقع ہوٹل پر دستی بم حملے میں بھی ملوث ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x3ans0h_cia-arrested-terrorists_news
Load Next Story