فرانس کے دارالحکومت پیرس میں خوفناک ٹریفک حادثہ 42 افراد ہلاک
مسافربس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔
جنوب مغربی علاقے لیبورن میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے جنوب مغربی علاقے لیبورن میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 42 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد فائر فائیٹرز نے موقع پر پہنچ کر بس میں لگی آگ پر قابو پایا اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیں۔
فرانس کی تاریخ میں 30 سال کے دوران یہ ہولناک حادثہ ہے جس پر فرانسیسی صدر فرانسس اولاندے نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہولناک ٹریفک حادثے پرپوری قوم افسردہ ہے۔
واضح ر ہے کہ فرانس میں 1981 کے دوران بدترین ٹریفک حادثے میں 44 بچوں سمیت 53 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔