ملتان میں مزید 11 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

شہر بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 31 ہوگئی۔

شہر بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 31 ہوگئی۔ ،فوٹو فائل

پنجاب میں ایک مرتبہ پھر ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا اور راولپنڈی، اسلام آباد کے بعد ملتان میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں اور مزید 11 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں مزید 11 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد شہر بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 31 ہوگئی جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور راولپنڈی کی مختلف اسپتالوں میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریجوں کی تعداد 1900سے تجاوز کرگئی ہیں۔
Load Next Story