پاکستان کا کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مخالفت کا اعادہ
کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیار بنانے والے ملکوں کی طرف سے ہتھیاروں کے ذخائر کو ختم کرنا انتہائی ضروری ہے، تہمینہ جنجوعہ
SWAT:
پاکستان نے کسی بھی صورتحال میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے۔
جنیوا میں بڑی تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بارے میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان نے کسی بھی ملک کی طرف سے کسی بھی صورتحال میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیار بنانے والے ملکوں کی طرف سے ان ہتھیاروں کے ذخائر کو ختم کرنا انتہائی ضروری ہے۔
تہمینہ جنجوعہ نے کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن پر عملدرآمد میں توازن بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حساس ٹیکنالوجی اورمواد پر کنٹرول ہونا چاہیے تاکہ پرامن مقصد کے لیے استعمال کو یقینی بنایا جاسکے جب کہ پاکستان ان کنونشنز پر مکمل اور موثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔