بھارتی گلوکار ابھیجیت پر خاتون کو جنسی طور پرہراساں کرنے کا مقدمہ درج

گلوکار نے مذہبی تہوار کے موقع پر منعقدہ کنسرٹ میں خاتون کو ہراساں کیا

گلوکار نے مذہبی تہوار کے موقع پر منعقدہ کنسرٹ میں خاتون کو ہراساں کیا، فوٹو:فائل

HARIPUR:
پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ پر خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور مغلظات بکنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی معاشرے میں شدت پسندی کے ساتھ ساتھ خواتین سے زیادتی اور بد تمیزی کے واقعات عام ہیں یہی نہیں عوام تو عوام بھارت کی نامور شخصیات بھی خواتین کو ہراساں کرنے میں پیش پیش ہیں جب کہ چند روز قبل بھارتی کرکٹر امیت مشرا نے خاتون پر تشدد کیا تھا تاہم اب بھارت کے نامور گلوکار پر خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور مغلظات بکنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ پر34 سالہ خاتون نے مذہبی تہوار کے موقع پر منعقدہ کنسرٹ میں جنسی طور پر ہراساں کرنے اور مغلظات بکنے کا الزام عائد کیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ نے معروف پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کو ''ڈینگو'' گلوکار قرار دیا تھا۔
Load Next Story