شکر گڑھ میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ایک شہری زخمی
بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر گوپال نامی گاؤں کو نشانہ بنایا اور اس پر 25 سے زائد مارٹر گولے بھی فائر کیے گئے
شکر گڑھ کےقریب بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری میں اب تک کئی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے تازہ واقعے میں بی ایس ایف نے شکر گڑھ پر ورکنگ باؤنڈری کے قریب بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں ایک شہری زخمی ہوا۔
ذرائع کےمطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر گوپال نامی گاؤں کو نشانہ بنایا اور اس پر 25 سے زائد مارٹر گولے بھی فائر کیے گئے جب کہ چناب رینجرز کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس کےبعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی پاسداری کی یقین دہانی اور ایل او سی پر ہونے والے ہلاکتوں پر کمیٹی بننے کے باوجود فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف اور امریکی صدر براک اوباما نے بھی لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔