شام میں مزید 5 افراد ہلاک مغربی ممالک بلیک میل کر رہے ہیں روس

شہریوں کا انخلاجاری،خونریزی میںاب تک17ہزارافرادہلاک ہوچکے ہیں،اقوام متحدہ

دمشق میںفوج اورباغیوں میں شدیدجھڑپیں ،شہریوں کاانخلاجاری،خونریزی میں اب تک17ہزارافرادہلاک ہوچکے ہیں،اقوام متحدہ۔ فوٹو اے ایف پی

شام میں سیکیورٹی فورسزنے فائرنگ کرکے مزید5شہریوںکوہلاک کر دیاجبکہ دارالحکومت دمشق میںسرکاری فوج اور باغیوں میں شدیدجھڑپیںجاری ہیں،ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں بشارالاسدکی حامی فورسزنے فائرنگ کرکے مزید 5 شہریوں کو ہلاک اورمتعددکوزخمی کردیا۔


اقوام متحدہ کے مطابق اب تک 17 ہزارافرادہلاک ہوچکے ہیں،دریںاثنا دارالحکومت دمشق کے نواح میںفوج اورباغیوں میںشدیدجھڑپیںجاری ہیں،دمشق کے مختلف علاقوں میں بکتربندگاڑیاں تعینات کر دی گئی ہیں، اطلاعات کے مطابق لڑائی میںٹینک اورمارٹر گولے استعمال کیے جارہے ہیں،دمشق سے شہریوںکاانخلاجاری ہے،

دوسری طرف روسی وزیرِخارجہ سرگئی لاروف کاکہنا ہے کہ شام کیخلاف پابندیوں پرروس سے بات کرنے کی مغربی ممالک کی کوششوںمیںبلیک میلنگ کا عنصرشامل ہے،مسٹرسرگئی لارئوف نے کہاکہ مغرب نے دھمکی دی ہے کہ اگرروس اس کی قراردادکے مسودے کی مخالفت کرے گاتواقوامِ متحدہ کے مبصرین کے مشن کوختم کردیاجائے گا،اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شامی حکام ملک میںامدادی سامان پہنچنے میںرکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
Load Next Story