ڈائریکٹراورنگی پائلٹ پروجیکٹ کا قتل ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش
دونوں ملزمان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے،پولیس
اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹرپروین رحمان کے قتل کا عبوری چالان پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمان احمد خان اور عمران سواتی کے خلاف عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کرادیا۔ پولیس نے چالان میں عدالت کو بتایا کہ گرفتار 2 ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جب کہ 3 ملزمان ایاز سواتی، امجد آفریدی اور سلدار مفرور ہیں جب کہ پولیس حراست میں موجود احمد خان کو خیبرپختونخوا اورعمران سواتی کو پیرآباد سے گرفتارکیا گیا اور دونوں ملزمان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کو 30 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ دیگرمفرورملزمان کو بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ 13 مارچ 2013 کو اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان بنارس بائی پاس پرایک حملے میں قتل کردی گئی تھیں۔