وزیراعظم نوازشریف کو نریندر مودی کا فون زلزلے پر امداد کی پیش کش
بھارتی وزیراعظم نے زلزلے میں ہونے والی تباہ کاری پر افسوس کا اظہار کیا
KARACHI:
وزیراعظم نواز شریف کو ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ٹیلی فون کرکے زلزلے پر اظہار افسوس کیا جب کہ مدد کی بھی پیش کش کی۔
وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان میں آنے والے زلزلے پر اظہار افسوس کیا جب کہ نریندر مودی نے زلزلے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں امداد کی بھی پیش کش کی۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آنے والے خطرناک زلزلے کے نتیجے میں 170 سے زائد افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں ہوئی ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x3b40qr_nawaz-sharif-press-for-earthquake_news