شاہ رخ اور کاجل نے ’’دل والے‘‘ کا کلائمیکس عکسبندکروادیا

’’دل والے‘‘ فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائینگے‘‘جیسا جادو نہیں جگا سکے گی،شاہ رخ

’’دل والے‘‘ فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائینگے‘‘جیسا جادو نہیں جگا سکے گی،شاہ رخ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ کی معروف جوڑی شاہ رخ خان اور کاجل نے اپنی آنیوالی فلم''دل والے کا کلائمیکس سین عکسبندکروادیا جب کہ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کی یہ فلم ''دل والے دلہنیا لے جائیں گے'' والا جادو نہیں جگا سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق کلائمکس سین کی ریکارڈنگ کے موقع پر دونوں اداکاروں نے شادی کے ملبوسات زیب تن کررکھے تھے جب کہ اس موقع پر فلم کی کاسٹ میں شامل ورون دھون ، کریتی سنون ،بومن ایرانی اور دیگر مہمان اداکار بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم 18دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔


دریں اثناشاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اب وقت اور دور بدل چکا ہے اس لیے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ''دل والے'' ''دل والے دلہنیا لے جائیں گے'' جیسا جادو جگائے گی۔ اس وقت ہم فلم بنا کر اس کی کامیابی سلور ' گولڈن اور پلاٹینم جوبلی سے ناپتے تھے لیکن اب دو ہفتوں میں فلم کے کامیاب یا ناکام ہونے کا پتہ چل جاتا ہے اور پیسہ وصول ہو جاتا ہے ۔

دوسری طرف اداکارہ کاجل نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہر فلم کے لیے مختلف کرداروں کی تلاش میں رہی اور فلم دل والے میں بھی انھوں نے ایک منفرد کردار نبھایا ہے جو سب کو یقیناً پسند آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے وہ فی الحال کچھ اندازہ نہیں لگا پار ہیں تاہم وہ خود کو ''کمفرٹ زون'' میں محسوس کرتی ہیں انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا بہت خوش کن اور سیکھنے والا عمل ہوتا ہے۔
Load Next Story