منیٰ میں خیموں کا شہرآباد مناسک حج کل سے شروع

حجاج ظہر تک منیٰ پہنچ جائینگے، پرسوں میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ادا کرینگے

فوٹو: فائل

مناسک حج کل سے شروع ہوں گے، اس دوران منیٰ میں خیموں کا شہرآباد ہوگیا ہے۔


حجاج آج رات منیٰ پہنچنا شروع ہوجائیں گے اور یہ سلسلہ کل نماز ظہر تک جاری رہے گا، بدھ کیرات منٰی میں قیام کے بعد حجاج جمعرات کی صبح میدان عرفات میں چلے جائیں گے،جہاں حج کا رکن اؑعظم ادا کریں گے، وہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے، نماز ظہراورعصر ایکساتھ ادا کرینگے، سورج غروب ہونے کے بعد مذدلفہ روانہ ہوجائیں گے، جہاں مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ پڑھیں گے، رات قیام کریں گے اور شیطانوںکو مارنے کیلیے کنکریاں جمع کریں گے، نماز فجر کے بعد واپس منٰی روانہ ہوجائیں گے جہاں شیطانوں کوکنکریاں ماریں گے۔

قربانی کریں گے اور باقی مناسک حج ادا کریں گے ، اس سال ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں سمیت 30 لاکھ سے زائد مسلمان حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں، سعودی حکومت نے بیرون ملک سے عازمین حج کیلیے ایک ہزار فی 10 لاکھ مسلمان آبادی کے حساب سے کوٹہ مقرر کر رکھا ہے ، غیر ملکی حجاج کی سب سے زیادہ تعداد کا تعلق انڈونیشیا سے ہوتا ہے جہاں سے اس بار 2 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریںگے، سعودی عرب کے ٹی وی چینل ٹو نے مناسک حج کی تفصیلی کوریج کا اہتمام کیا ہے۔
Load Next Story