لاہور میں ظالم باپ کے تشدد سے 6 سالہ بچی جاں بحق

پولیس نے بچی کی ماں کی درخواست اس کے باپ اور سوتیلی ماں کو گرفتار کرلیا

پولیس نے بچی کی ماں کی درخواست اس کے باپ اور سوتیلی ماں کو گرفتار کرلیا، فوٹو: ایکسپریس نیوز

اقبال ٹاؤن میں باپ کے تشدد سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جب کہ اس کی ماں کی درخواست پر بچی کے باپ اور سوتیلی ماں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں 6 سالہ بچی علشبہ گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی، علشبہ کی حقیقی ماں خدیجہ نے اپنے سابق شوہرخرم اور اس کی دوسری اہلیہ پر بچی کو تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا ہے جب کہ پولیس نے بچی کی ماں کی درخواست پر دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔


پولیس کے مطابق بچی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور سر کے پچھلے حصے پر گہرا زخم ہے تاہم مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آسکے گی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں ملزمان کے پولیس گرافک ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے۔

واضح رہے ملزم خرم نے 2 شادیاں کررکھی ہیں تاہم اس کی پہلی بیوی خدیجہ اس سے طلاق لے چکی ہیں اور 6 سالہ مقتولہ علشبہ باپ کے پاس ہی رہتی تھی۔

https://www.dailymotion.com/video/x3b8knh_6-years-alishba-killed-after-torture_news
Load Next Story