سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی کا سر قلم
پاکستانی شہری نعمت اللہ مولا بخش پیٹ میں منشیات چھپاکر اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا، سعودی وزارت داخلہ
سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کرنے کے جرم میں پاکستانی شہری نعمت اللہ مولا بخش کا سر قلم کردیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق نعمت اللہ مولا بخش پیٹ میں منشیات چھپاکر اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا جس پر اس کو موت کی سزا دی گئی۔ سعودی حکام کے مطابق ملک میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 138 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے قوانین میں جنسی زیادتی، قتل،ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر موت کی سزا مقرر ہے جب کہ سعودی عرب کا شمار دنیا میں بڑے پیمانے پر سزائے موت دینے والے ممالک میں ہوتا ہے۔