عمران خان کا خیبرپختونخوا میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

متاثرین زلزلہ کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا یا جارہا ہے، عمران خان

متاثرین زلزلہ کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا یا جارہا ہے، عمران خان، فوٹو: این این آئی

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں اور متاثرین زلزلہ کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا یا جارہا ہے۔

عمران خان نے خیبرپختونخوا میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت بھی کی جب کہ پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ زلزلے سے خيبرپختونخوا ميں ملاكنڈ ڈويژن سب سے زيادہ متاثر ہوا جہاں امدادی کارروائیوں کے لیے صوبائی حکومت اور انتظامی مشینری کو متحرک کردیا گیا ہے تاہم صوبائی حکومت کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم اگر ضرورت پڑی تو مدد کی اپیل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا یا جارہا ہے جب کہ صوبے میں تمام متاثرہ جگہوں کا دورہ کرکے نقصانات كا اندازہ لگایا جارہا ہے تاکہ اسی لحاظ سے امدادی كام شروع کیے جاسکیں۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ زلزلے كے متاثرين ہمارے اپنے لوگ ہيں اور ان كے دكھوں ميں شریک ہونا ہمارا فرض ہے، صوبے كے متاثر ہونے والے اضلاع میں آئندہ کسی بھی قدرتی آفات یا زلزلے سےبچاؤ کے لیے محفوظ عمارتوں کی تعمیر کے لیے مکمل منصوبہ بندی کی جائی گی اور اس حوالے سے باضابطہ جائزہ لینے کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ جلد ہی كابينہ كے اجلاس ميں اس معاملے پربھی بات ہوگی۔

https://www.dailymotion.com/video/x3b865d_imran-khan-visit-hospital_news
Load Next Story