مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے و جھڑپیں متعدد افراد زخمی
شہریوں پر تشدد کیخلاف شدید احتجاج،درجنوں مظاہرین گرفتار،بارہ مولہ سے نوجوان کی لاش ملی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، اس موقع پر بھارتی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ بارہ مولہ سے نوجوان کی لاش ملی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے کھیتوں میں کام کرنے والے اور بھیڑ بکریاں چرانے والے شہریوں کو بلااشتعال تشدد کا نشانہ بنایا، پہلگام میں بھارتی اہلکاروں کی طرف سے ایک شہری پر بدترین تشدد کے خلاف زبردست بھارت مخالف مظاہرہ کیا گیا، اس دوران پولیس، بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا،
دریں اثنا سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر سرحدی تنازع نہیں بلکہ کشمیری عوام کے سیاسی مستقبل کا مسئلہ ہے، میر واعظ عمر فاروق نے تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی حقیقی زمینی صورتحال سے آگاہ نہیں ہیں، میر واعظ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک اہم سیاسی مسئلہ اور اقتصادی معاملہ ہے، شبیر احمد شاہ نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما نے مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کی ضرورت پر زور دے کر مسئلہ کشمیر کو عالمی نوعیت کا مسئلہ مان لیا ہے۔