ٹی ڈیپ کاپاسڈیک کو24لاکھ روپے کاکلیم دینے سے انکار
وزیراعظم سیکریٹریٹ نے عالمی نمائشوں کیلیے50فیصدکاسٹ سپورٹ کاحکم دیاتھا
وزارت تجارت کے ذیلی ادارے پاکستان ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے وزیراعظم کی واضح ہدایات کے باوجود پاکستان اسٹون ڈیولپمنٹ کمپنی کو سپورٹ کاسٹ کی مد میں لاکھوں روپے کی رقم فراہم کرنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے ادارہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ٹی ڈیپ کے رویے پر فوری کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم سیکریٹریٹ نے U.O.NO.3(70)DS(E-I-II)06کے ذریعے حکم دیا ہے کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان وزارت صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارے پاکستان اسٹون ڈیولپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) کو اپنی پروڈکٹس کی تشہیر اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے 5 وفد اور3 عالمی نمائشوں میں اسٹال لگانے کے لیے 50فیصد کاسٹ سپورٹ فراہم کرے، پاسڈیک نے وزیر اعظم کی ہدایت کی روشنی میں اٹلی میں تجارتی پروگرام میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ امریکا میں بھی تجارتی شو میں شرکت کی، اس کے بعد ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے رابطہ کرکے 24 لاکھ 20ہزار روپے کی رقم کلیم کی گئی لیکن ابھی تک ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے یہ رقم ادا نہیں کی، یہ معاملہ مینجمنٹ کے سامنے اٹھایا گیا اور ٹی ڈیپ کو 1 ماہ کے اندر یہ رقم پاسڈیک کو ادا کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن ایک سال سے زائد گزرنے کے باوجود ابھی تک پاسڈیک کو یہ رقم فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ادارہ شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے اور ادارہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے سے بھی قاصر ہے۔