شرمین عبید چنائے کی نئی ڈاکو مینٹری فلم آسکر ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ
شرمین عبید کی نئی ڈاکیو مینٹری فلم کو ان10 فلموں میں شامل کیا گیا ہے جن میں سے پانچ کو آسکر ایوارڈ کی نامزدگی ملے گی
KARACHI:
آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی نئی ڈاکومینٹری فلم ''اے گرل ان دی ریور، دی پرائس آف فارگیونِس'' کو آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔
آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے ایک اور اعزاز حاصل کرنے اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے کے لیے ایک بار پھر میدان میں ہیں اور اسی حوالے سےشرمین عبید کی نئی ڈاکیومینٹری فلم ''اے گرل ان دی ریور، دی پرائس آف فارگیونِس'' کو بیسٹ ڈاکومینٹری شارٹ سبجیکٹ کے لیے ان10 فلموں میں شامل کیا گیا ہے جن ميں سے 5 كو آسكرايوارڈ كی نامزدگی ملے گی۔ شرمین عبید چنائے کی ڈاکومینٹری فلم کی کہانی ایک 18 سالہ لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو غیرت کے نام پر قتل ہونے سے بچ جاتی ہے۔
واضح ر ہے کہ شرمین عبید 2012 میں ڈاکومینٹری فلم سیونگ فیس پر آسکر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں جب کہ ان کی نئی ڈاکومینٹری فلم 2016 میں ریلیز ہوگی۔