اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کی شدت 4.2 اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے سوات اور مالا کنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں بھی محسوس کئے گئے۔
زلزلہ کوہ پیما مرکز حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ 48 گھنٹے تک جاری رہتا ہے، زلزلے کے بعد زمین کے اندر کی تہیں ہل جاتی ہیں اسلئے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اب تک 28 سے زیادہ آفٹر شاکس محسوس کئے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بالائی حصوں میں آنے والے 7.5 شدت کے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں 220 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔