وزیراعظم نواز شریف زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پشاور پہنچ گئے

وزیراعظم نواز شریف چترال میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے

وزیراعظم نواز شریف چترال میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے پشاور پہنچ گئے ہیں۔


وزیراعظم نواز شریف پشاور پہنچے تو گورنر ہاؤس این ڈی ایم اے حکام کی جانب سے انھیں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں اور امدادی کارروائیوں پر بریفکنگ دی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور وزیراعظم نواز شریف کے مشیر آصف کرمانی سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اور چترال میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کر کے ان کی خیریت بھی دریافت کریں گے۔

واضح رہے کہ 2 روز پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بالائی حصوں میں آنے والے 7.5 شدت کے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں 220 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔
Load Next Story