سلمان خان فلم’’سلطان‘‘ میں سنجے دت کو کاسٹ کرانے کے خواہشمند

دبنگ خان اور سنجے دت نے 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’چل میرے بھائی‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے

دبنگ خان اور سنجے دت نے 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’چل میرے بھائی‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے،فوٹو فائل

TANDO ADAM:
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم''سلطان'' میں اپنے قریبی دوست سنجے دت کو کاسٹ کرانے کے خواہشمند ہیں۔

بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان انڈسٹری میں اپنی دوستی کے حوالے سے بھی مشہور ہیں اور مشکل وقت میں ساتھی اداکاروں کی مدد کے لیے ہر دم تیار رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے نامور اداکاری ان سے دوستی کا دم بھرتے نظر آتے ہیں تاہم اب انہوں نے مشکل میں گھرے اپنی قریبی دوست سنجے دت کو اپنی نئی آنے والی فلم میں کاسٹ کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان سنجے دت کو جیل سے رہائی کے فوری بعد سلور اسکرین پر ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ''سلطان'' میں پروڈیوسر سے اداکار سنجے دت کو اہم کردار میں کاسٹ کرنے کی درخواست کی ہے تاہم فلم میں سنجوبابا کی کاسٹ کا حتمی فیصلہ فروری میں ان کی جیل سے رہائی کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور سنجے دت نے 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ''چل میرے بھائی'' میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔
Load Next Story