کراچی میں خاتون پرتشدد کرنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

ملزم اکبر خان ہجرت کالونی کا رہائشی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا، پولیس

ملزم اکبر خان ہجرت کالونی کا رہائشی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا، پولیس، فوٹو: ایکسپریس نیوز

NEW DELHI:
کلفٹن کے شاپنگ مال میں خاتون پر سرعام تشدد کرنے والے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے کلفٹن کے شاپنگ مال میں سیکیورٹی گارڈ کی چوری کے شبے میں خاتون پر سرعام تشدد کرنے اور مغلظات بکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد کراچی پولیس بھی متحرک ہوگئی اور تشدد کے واقعے میں ملوث ملزم اکبر خان کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزم ہجرت کالونی کا رہائشی ہے اور اپنے اعترافی بیان میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے پر شرمندگی کا اظہار کیا۔


پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کی رہائشی ملزمہ ریحانہ نے گزشتہ سال گلف مارکیٹ سے 10 تولے سونے کا سیٹ چوری کیا تھا اور ملزمہ 21 اکتوبر کو سونا بیچنے آئی تو دکانداروں نے اسے پکڑ لیا جس کے بعد سیکیورٹی گارڈاکبر خان نے خاتون کو سرعام بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور مغلظات بکیں جب کہ ملزم پرخاتون پر تشدد کرنے اور پولیس وردی کے غلط استعمال کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خاتون پر تشدد کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x3bdqe8
Load Next Story