3 پاکستانی طلبہ نے ’چیمپئن آف دی چیمپئنز‘ کا اعزاز حاصل کرلیا
منڈی بہاؤالدین کی ابیہ، ایمان اور علی کو سڈنی میں گولڈ میڈلز سے نوازا جائے گا
منڈی بہاؤ الدین کے نجی اسکول کے تین بچوں نے آسٹریلیا میں ہونے والے ریاضی، لٹریسی اور سائنس کے ذہنی آزمائش مقابلوں میں ''چیمپئن آف دی چیمپئنز'' کا اعزاز حاصل کر لیا، تینوں بچے اگلے ماہ گولڈ میڈل لینے کی تقریب میں شرکت کیلیے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔
آسٹریلیا میں ہونیوالے تین روزہ ورلڈ ایجوکیشن گیمز کے مقابلوں میں اپنے اسکول میں بیٹھ کر کمپیوٹر انٹرنیٹ کے ذریعے تین کیٹیگری ریاضی، لٹریسی اور سائنس کے الگ الگ مقابلوں میں حصہ لیا اور ملٹی میڈیا پراجیکٹر کے ذریعے آنے والے ذہنی آزمائش کے مقابلوں میں 60 سیکنڈ میں زیادہ سے زیادہ درست جواب دیکر تینوں بچوں کلاس چہارم کی ابیہا، کلاس ہفتم کی ایمان فاطمہ اور کلاس نہم کے علی سعود نے اپنی اپنی کیٹیگری میں ''چیمپئن آف دی چیمپئنز'' ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، تینوں بچوں کو16نومبر کو سڈنی میں ہونے والی تقریب میں گولڈ میڈلز دیے جائیں گے۔