وزیراعظم نااہلمشیروں کوکام سے روکنے کی درخواستیںدائر

سزائے موت کوعمرقیدمیںبدلنے کے قانون کامسودہ سپریم کورٹ میںچیلنج کردیاگیا

سزائے موت کوعمرقیدمیںبدلنے کے قانون کامسودہ سپریم کورٹ میںچیلنج کردیاگیا۔ فوٹو/ایکسپریس

وزیراعظم راجا پرویز اشرف کونااہل قراردینے اوروزیراعظم کے مشیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین اور معاون خصوصی فواد چوہدری کوکام سے روکنے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں ،درخواستوںمیں موقف اختیار کیاگیاہے کہ وزیر اعظم نے پانچ سے زیادہ مشیروں کی تقرری کرکے آئین کی شق93کی خلاف ورزی کی ہے۔


سپریم کورٹ سے آئین کی خلاف ورزی کے الزام میںوزیراعظم کونا اہل قراردینے کی استدعاکی گئی ہے، ایک اوردرخواست میں رحمٰن ملک کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پرالیکشن شیڈول کیخلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعاکی گئی ہے ،

درخواست میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پررحمٰن ملک کی سینیٹ رکنیت معطل کی گئی چونکہ مقدمے کاحتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکااس لیے نشست سے ان کے استعفے کو منظور نہیں کیا جاسکتااورنہ اس پرالیکشن ہوسکتاہے،جمعرات کو سپریم کورٹ میںدواورآئینی درخواستیںبھی دائرہوئیںجن میں صدرارتی استثنیٰ کی آئینی شق 248کوچیلنج کیاگیا ہے، ایک الگ درخواست میںسزائے موت کوعمرقیدمیںتبدیل کرنے کے مسودہ قانون کوچیلنج کیاگیاہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story