آپریشن ضرب عضب كے مثبت اور مفید نتائج سامنے آ رہے ہیں وزیراعظم
وزیراعظم نوازشریف سے ایران کی سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے ملاقات کی
وزیراعظم نوازشریف نے كہا كہ پاكستان نے دہشت گردی كے خلاف جنگ میں بیش قیمت قربانیاں دی ہیں اور آپریشن ضرب عضب كے بہت مثبت اور مفید نتائج سامنےآ رہے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ایران كی سپریم نیشنل سیكیورٹی كونسل كے سیكرٹری ریئر ایڈمرل علی شمخانی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی كے امور پر تبادلہ خیال كیا گیا جب کہ دونوں اطراف نے منیٰ میں افسوسناک حادثہ جس میں دونوں ممالک كے شہری جاں بحق ہوئے اس پر دكھ اور افسوس كا اظہار بھی كیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے كہا كہ پاكستان اور ایران برادر ملک ہیں اور دونوں كے مابین گہرے، تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے كہا كہ چا بہار اور گوادر كی بندرگاہیں جڑواں بندرگاہیں ہوں گی اور ان كے فعال ہونے سے ایک دوسرے كو فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاكستان نے دہشت گردی كے خلاف جنگ میں بیش قیمت قربانیاں دی ہیں اور آپریشن ضرب عضب كے بہت مثبت اور مفید نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
ایران كی سپریم نیشنل سیكورٹی كونسل كے سیكریٹری علی شمخانی نے كہا كہ دہشت گردی كی كوئی سرحدیں نہیں اور یہ دونوں ممالک كی مشتركہ دشمن ہے۔ انہوں نے كہا كہ مستحكم افغانستان، ایران اور پاكستان دونوں كے بہترین مفاد میں ہے جب کہ دونوں ممالک كے مابین اقتصادی اور مواصلاتی شعبوں میں تعلقات كو فروغ دینے كے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے كہا كہ پاكستان اور ایران كو اپنے درمیان فائبر آپٹک لنک قائم كرنا چاہیے۔