چیف جسٹس انور ظہیرجمالی نے زین قتل کیس کا ازخودنوٹس لے لیا
چیف جسٹس آف پاکستان نے مقدمے کے تمام ریکارڈ سیل کرتے ہوئے طلب کرلئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے زین قتل کیس کا از خود نوٹس لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے زین قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو سمیت دیگر 5 ملزمان کی بریت کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ مقدمے کے تمام ریکارڈ کو سیل کرتے ہوئے پیش کئے جائیں۔
لاہورکے علاقے کیولری گراؤنڈ میں سابق وزیرمملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو کی فائرنگ سے بیوہ ماں کا سہارا اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی زین جان سے چلا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے مصطفیٰ کانجو سمیت ان کے 7 محافظوں کو گرفتار کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 27 اکتوبر کو گواہوں کے انحراف کے بعد مصطفیٰ کانجو سمیت دیگر 5 ملزمان کو بری کردیا تھا۔