نادیہ خان ایک بار پھر مارننگ شو کے لیے تیار

گزشتہ پانچ سالوں میں نادیہ خان نے متعدد بار اسکرین پر کم بیک کرنے کی کوشش کی

گزشتہ پانچ سالوں میں نادیہ خان نے متعدد بار اسکرین پر کم بیک کرنے کی کوشش کی، فوٹو: فائل

ہر تھوڑے عرصے بعد مارننگ شوز کرنے اور چھوڑنے والی نادیہ خان عنقریب اپنا نیا مارننگ شو شروع کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔

ہر تھوڑے عرصے بعد مارننگ شوز کرنے اور چھوڑنے والی نادیہ خان عنقریب اپنا نیا مارننگ شو کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔ با وثوق ذرائع کے مطابق نادیہ خان کے شو کی تشہیر کے لیے مشروط انٹرویوز کروائے جارہے ہیں کہ وہ صرف ان کے مرضی ہی کہ سوالات پوچھیں گے، اس شرط کے بعد کئی صحافیوں نے انٹرویو کرنے سے معذرت کرلی ہے.


یہ درست ہے کہ ایک زمانے میں نادیہ خان کا مارننگ شو بہت مقبول تھا تاہم جب انہوں نے چینل تبدیل کیا تو ان کی شہرت میں بتدریج کمی آنے لگی اور بالآخر انہیں مارننگ شو ہی سے ہاتھ دھونے پڑے۔

گزشتہ پانچ سالوں میں نادیہ خان نے متعدد بار اسکرین پر کم بیک کرنے کی کوشش کی مگر بری طرح ناکم رہیں۔ اب بدلے ہوئے حالات کی بدولت ان کی قسمت ایک بار پھر چمکی ہے مگر ان کی یہ ضد اب ختم ہوچکی ہے کہ وہ دبئی اور اسلام آباد نہیں چھوڑیں گی۔ اب وہ کراچی منتقل ہورہی ہیں اور ذرائع کے مطابق ان کے بچے اب بھی اس بات کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ْاسی وجہ سے دو نومبر کو شروع ہونے والا مارننگ شو اب ایک ہفتہ تاخیر سے شروع ہورہا ہے مگر اب بھی تاریخ حتمی نہیں ہے۔
Load Next Story