کراچی میں لیاری گینگ وارکے کارندے کو 14 برس قید کی سزا

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیزمواد اور اسلحہ ایکٹ کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی

مجرم کو 24 فروری 2014 کو قائدآباد سے کلاشنکوف اوردستی بم سمیت گرفتار کیا گیا تھا فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے کارندے کو دھماکا خیزمواد اور اسلحہ ایکٹ کا جرم ثابت 14 سال قید اور 20 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی۔


کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زاہد خان نامی شخص کے خلاف دھماکا خیزمواد اوراسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران تفتیش افسرنے موقف اختیارکیا کہ ملزم زاہد خان کا تعلق لیاری گینگ واراورکالعدم پیپلزامن کمیٹی سے ہے، ملزم کو 24 فروری 2014 کو قائدآباد سے کلاشنکوف اور دستی بم سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد زاہد خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے اسے 14 سال قید اور 20 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی۔
Load Next Story