سرگودھا سینکڑوں سرکاری اسکول بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم

ضلع سرگودھاکے سینکڑوں سرکاری اسکولوں میں طلبہ کوبنیادی سہولتیں مسیر نہیں ہیں

ضلع سرگودھاکے سینکڑوں سرکاری اسکولوں میں طلبہ کوبنیادی سہولتیں مسیر نہیں ہیں فوٹو: رائٹرز، فائل

سینکڑوں سرکاری اسکول بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جبکہ درجنوں عمارتوں کو خستہ حال قرار دیا جا چکا ہے۔


ضلع سرگودھا کے سینکڑوں سرکاری اسکولوں میں طلبہ کوبنیادی سہولتیں مسیر نہیں، حالیہ سروے کے مطابق 197 اسکولوں میں بجلی، 76 میں پانی ، 212 اسکولوں میں چار دیواری جبکہ 92 میں ٹوائلٹس کی سہولت موجود نہیں ہے۔

سروے میں 40 اسکولوں کی عمارتوں کو خستہ حال قرار دیا جا چکا ہے جبکہ کئی اسکولوں میں طلبہ کی تعداد کےمطابق کمرے نہ ہونے کی وجہ سے بچے کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، اساتذہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو باقاعدہ درخواستیں بھیج چکے ہیں لیکن جواب میں فنڈز کی قلت کا بتا کر خاموش کرو ا دیا جاتا ہے۔
Load Next Story