زلزلے کے باعث بند ہونے والی شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لئے بحال

گلگت سےچترال،استور،اسکردواورہنزہ کو ملانے والی سڑکیں بھی کھول دی گئیں، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی

جاں بحق افراد کے خاندانوں کو فی کس 6 لاکھ اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے کی امدادی چیک دئیے گئے ہیں، عاصم رضا  فوٹو: فائل

PARIS:
ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی عاصم رضا نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے آنے والے قیامت خیز زلزلے کے بعد بند ہونے والی کئی شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے عاصم رضا نے کہا کہ حالیہ زلزلے کے نتیجہ میں گلگت بلتستان میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 92 زخمی ہوئے، زلزلے سے 157 رہائشی مکانات مکمل طور پر منہدم جب کہ 406 کو جزوی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ 9 سر کاری اسکولوں کی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لئے تندہی سے کام کیا جارہا ہے۔ شاہراہ قراقرم سمیت گلگت چترال روڈ ،گلگت استور ،گلگت اسکردو اور گلگت ہنزہ روڈ کئی دنوں تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کے لئے بحال کر دی گئی، جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کو فی کس 6 لاکھ اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے کی امدادی چیک دئیے گئے ہیں۔ دور دراز اور بالائی علاقوں کے متاثرین کو راشن ،گرم کپڑے اور ٹینٹ دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ متاثرین کو راشن کی فراہمی کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ان کے مطالبےکے مطابق رقم فراہم کردی گئی ہے۔
Load Next Story