فیصل آباد میں عابد شیرعلی پر قتل کا مقدمہ درج
مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں
KARACHI:
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے خلاف گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے دوران ایک شخص کی ہلاکت اور 5 افراد کو زخمی کرنے کا مقدمہ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں درج کیا گیا ہے، ذاکر حسین نامی شہری کی مدعیت میں دائر کئے گئے مقدمے میں وزیر مملکت عابد شیر علی اور رکن پنجاب اسمبلی طاہر جمیل سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ 25 ملزمان نامعلوم ہیں۔ مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی طاہر جمیل نے عابد شیر علی کو فون پر کہا کہ اگر وہ سی سی 97 کا الیکشن ہارنے لگے تو کسی بھی حد تک جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کے کوریاں والا پل پر فائرنگ سے مبشر نامی شخص ہلاک جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئےتھے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3bxu8z_abid-sher-ali_news