ملک کے مختلف حصوں میں ڈھائی گھنٹوں کے دوران زلزلوں کے 3 جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلوں کی شدت 3.9 سے 4.1 کے درمیان ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز

آفٹر شاکس کا سلسلہ مزید 15 سے 20 روز تک جاری رہے گا، ماہر ارضیات فوٹو: فائل

گزشتہ ہفتے آنے والے شدید زلزلے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ڈھائی گھنٹوں کے دوران 3 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔


قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات ، اپر دیر ، مالاکنڈ اور دیگر علاقوں میں آج کے روز پہلی بار زلزلے کے جھٹکے دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی، دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے دوپہر 2 بج کر10 منٹ پر محسوس کئے گئے جس کی شدت 4 تھی جبکہ تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے شام 4 بج کر 3 منٹ پر محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد کم شدت کے آفٹر شاکس معمول کی بات ہیں اور اس کا سلسلہ مزید 15 سے 20 روز تک جاری رہے گا۔
Load Next Story