ایل پی جی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈ کی قیمت میں 100 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈ کی قیمت میں 100 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے اضافہ. فوٹو: فائل

عالمی منڈی میں گیس کی قیمت بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی ایل پی جی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں 8 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی کی نئی قیمت 85 روپے جب کہ لاہور، قصور، گوجرانوالہ، فیصل آبا، جہلم، ساہیوال، سیالکوٹ اور پشاور میں فی کلو 90 روپے ہو گئی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، میر پور خاص ٹھٹہ اور جامشورو میں ایل پی جی کی قیمت 105 روپے فی کلو جب کہ مری، گلگت بلستان اور بالا کوٹ میں ایل پی جی کی نئی قیمت 115 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
Load Next Story