عباسی شہید اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس پر فرد جرم عائد
ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عباسی شہید اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس فریدالدین پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسلحہ ایکٹ کے تحت گرفتار کئے گئے عباسی شہید اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس فرید الدین پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے خود پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کردیئے جس کے بعد عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کو 17 نومبر کو طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر رضویہ سوسائٹی کے قبرستان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا تھا۔