سابق سینیٹر ایاز مندوخیل کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار
مندوخیل پرسینیٹ ایمپلائز کوآرپریٹنگ ہاؤسنگ سوسائٹی کی 4 کروڑ 60 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے
نیب نے 4 کروڑ روپے سے زاید کی کرپشن کے الزام میں سابق سینیٹر ایاز مندوخیل کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے سینیٹ ایمپلائز کوآرپریٹنگ ہاؤسنگ سوسائٹی کی کروڑوں روپے کی زمین انتہائی سستے داموں فروخت کرنے پر سابق سینیٹر ایاز مندوخیل کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔
نیب حکام کے مطابق ایاز مندوخیل نے سینیٹ ایمپلائز کوآپریٹنگ ہاؤسنگ سوسائٹی کی 40 کنال اراضی کی زمین غلام مرتضیٰ اور محمد اکرم کی مدد سے سستے داموں فروخت کی جس سے سوسائٹی کو 4 کروڑ 60 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ قیمتی سرکاری اراضی کی فروخت کے لئے سرکل رجسٹرار سے قبل از وقت اجازت بھی نہ لی گئی۔
سابق سینیٹر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کوئٹہ کے روبرو پیش کر کے ان کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر مجسٹریٹ نے ایاز مندوخیل کو اسلام آباد منتقلی کیلئے نیب راولپنڈی کے سپرد کردیا۔