بلدیاتی انتخابات میں بدعنوانی کے مرتکب پولنگ عملے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کے تمام 20 اضلاع کے ڈی آر اووز سے رپورٹ طلب کرلی۔

الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کے تمام 20 اضلاع کے ڈی آر اووز سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران بدانتظامی اور بدعنوانی کے مرتکب پولنگ عملے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ اور پنجاب کے 20 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے بدانتظامی اور بدعنوانی میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس حوالے سے تمام 20 اضلاع کے ڈی آر اووز سے رپورٹس طلب کرلی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن اضلاع میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی اور پولنگ عملے کی جانب سے جو بدانتظامی کی گئی ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جب کہ غلط بیلٹ پیپرز چھاپنے پر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 2 ہفتوں کے دوران متعلقہ ڈی آر اووز کی رپورٹ کی روشنی میں بدعنوانی اور بدانتظامی میں ملوث تمام عملے کے خلاف کارروائی ہوگی اور اس حوالے سے عملے کو کہا گیا ہے کہ تمام ثبوت پیش کئے جائیں۔
Load Next Story