شاہ رخ خان نے بھارت میں بڑھتی ہندوانتہا پسندی کے خلاف ایوارڈز واپس کرنے کا عندیہ دیدیا
انتہا پسندی پر احتجاجاً اپنے قومی اعزازات علامتی طور پر واپس کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا، بالی ووڈ اسٹار
بالی ووڈ پر راج کرنے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی بھارتی معاشرے میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اورعدم برداشت پر شدید پریشان ہیں جس پر انہوں نے اپنے قومی ایوارڈز واپس کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت نے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو پریشان کردیا ہے جب کہ اس صورتحال میں کئی ادیبوں اور فلمسازوں کی جانب سے اپنے قومی اعزاز واپس کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم اب بالی ووڈ پر راج کرنے والے شاہ رخ خان بھی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔
اپنی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اداکار شاہ رخ خان نے انٹرویو میں کہا کہ مذہبی رواداری ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور بھارتی معاشرے میں انتہا پسندی اور عدم برداشت اپنی حدیں پار کرچکی ہے جس کی روک تھام ضروری ہے جب کہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور عدم برداشت پر احتجاجاً اپنے قومی اعزازات علامتی طور پر واپس کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں جب کہ اس وقت وہ اپنی 3 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x3c2gxb