کراچی کے علاقے کیماڑی سے ٹارگٹ کلر گرفتار ترجمان رینجرز
ملزم نے دوران تفتیش پولیس افسران سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا، ترجمان رینجرز
رینجرز نے کیماڑی میں کارروائی کرکے پولیس افسران سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کیماڑی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران پولیس افسران سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے ہوئی جب کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران 2005 میں سب انسپکٹرسجاد، سب انسپکٹرعابدشاہ اور اےایس آئی نسیم سمیت متعدد افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے تمام وارداتیں پارٹی ہائی کمان کے حکم پر کیں جب کہ ملزم نے لسانی فسادات میں کئی افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے تاہم ملزم کوقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔