صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر جامعہ کراچی میں صحافیوں پر تشدد
جامعہ کراچی کی طلبا تنظیم نے طالبات کو کرکٹ کھیلنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
جامعہ کراچی میں لڑکیوں کے کرکٹ کھیلنے پر طلبا تنظیم نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ واقعے کی کوریج کرنے والی میڈیا ٹیم کو بھی یونیورسٹی کے سیکیورٹی گارڈز نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کی گراؤنڈ میں طالبات کرکٹ کھیل رہی تھی کہ اس دوران ایک طلبا تنظیم کے کارندوں نے دھاوا بول دیا اور لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور میڈیا جب واقعے کی کوریج کے لیے وہاں پہنچا تو یونیورسٹی کے گارڈز کی جانب سے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم بعد میں رینجز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو ختم کرادیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں قبل طلبہ کی جانب سے ماڈل ایان علی کو جامعہ کراچی میں مدعو کیا گیا تھا تاہم بے خبر یونیورسٹی انتطامیہ کو اس بات کی کان و کان خبر نہ ہوئی توہم بعد ازاں انتظامیہ کو اس بات کا علم ہونے کےبعد طلبہ کو سزا دی گئی اور ان کا داخلہ منسوخ کردیا گیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x3c3ycr_karachi-university-clash_news