لاہورمیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالا کونسلر ڈکیتی کا ملزم نکلا

طاہر نوید کو پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کررکھا ہے جس سے 5 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے

طاہر نوید کو پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کررکھا جس سے 5 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے، فوٹو: ایکسپریس نیوز

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں (ن) لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والا کونسلر ڈکیتی کا ملزم نکلا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہور کی یونین کونسل 124 گڑھی شاہو سے طاہر نوید کو کونسلر کا ٹکٹ دیا جب کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا اور وہ جنرل کونسل منتخب ہوگیا تاہم نومنتخب کونسلر ڈکیتی کا ملزم نکلا جسے پولیس نے فیکٹری ایریا سے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے جب کہ پولیس نے ملزم سے 5 لاکھ روپے برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x3c4lrr_tahir-naveed-pmln-councilor-decoit_news
Load Next Story