باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں قبائلی رہنما جاں بحق

دھماکے میں قبائلی رہنما ملک یونس خان کے 2 بیٹے بھی شدید زخمی ہوئے۔

دھماکے میں قبائلی رہنما ملک یونس خان کے 2 بیٹے بھی شدید زخمی ہوئے۔ فوٹو:فائل

لاہور:
سالارزئی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے قبائلی رہنما جاں بحق جب کہ ان کے دو بیٹے شدید زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے سالارزئی میں سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کی زد میں آکر قبائلی رہنما ملک یونس خان جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کے 2 شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Load Next Story