مذہب کی زبردستی تبدیلی روکنے کیلیے کمیشن قائم کرنیکی ہدایت

قائمہ کمیٹی نے غیرمسلموںکی شادی رجسٹریشن کیلیے آئندہ اجلاس میں تجاویزطلب کرلیں

قائمہ کمیٹی نے غیرمسلموںکی شادی رجسٹریشن کیلیے آئندہ اجلاس میں تجاویزطلب کرلیں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے مذہب کی زبردستی تبدیلی روکنے کیلیے تعزیرات پاکستان اورضابطہ فوجداری میںترمیم کرکے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔کمیٹی نے غیرمسلموں کی شادی رجسٹریشن کے مسائل پر ماہرانہ رائے بھی طلب کی ہے۔


قائمہ کمیٹی برائے قومی ہم آہنگی کا اجلاس اسلام آبادمیںڈاکٹرمہیش کمار کی زیرصدارت ہوا۔کمیٹی نے زبردستی مذہب کی تبدیلی کے ایشو پر کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی۔وزارت قانون کو بھیجی گئی سفارشات کے مطابق کمیشن کا سربراہ اعلیٰ عدلیہ کاحاضرسروس یا ریٹائرڈ جج ہوگا۔کمیشن کے ارکان میں علاقے کا ڈی سی او، مسلم اسکالر، انسانی حقوق اورمتعلقہ مذہب کے نمائندے شامل ہونگے ۔ کمیٹی نے غیر مسلموں کی شادی رجسٹریشن نہ ہونے کے مسئلے کو حل کرنے کیلیے بھی آئندہ اجلاس میں تجاویز طلب کرلی ہیں۔
Load Next Story